Posts

Showing posts from August, 2022

بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے رکنیت معطل کر دی

Image
  زیورخ: فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن فیفا نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، اور یہ فیصلہ فریق ثالث کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا گیا ہے جو کہ فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ رکنیت کی معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا، جو کہ 11 سے 30 اکتوبر تک بھارت میں ہونا تھا۔ فیفا کا کہنا ہے کہ بھارت میں فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد کیے جائیں، جیسے ہی ایڈمنسٹریٹرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کو اس کے اختیارات مل جائیں گے تو یہ پابندی بھی ہٹا دی جائے گی۔

موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر، 20 افراد جاں بحق

Image
  ملتان: موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک ٹریفک حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر اور مسافر بس جل کر تباہ ہو گئے، المناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں  live.arytoday  پر ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر اور بس میں آگ لگ گئی تھی، ٹریفک حادثہ جلال پور پیر والا اور اوچ شریف کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی شکار ہونے والی بدقسمت مسافر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔