موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر، 20 افراد جاں بحق

 ملتان: موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک ٹریفک حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر اور مسافر بس جل کر تباہ ہو گئے، المناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arytoday پر


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر اور بس میں آگ لگ گئی تھی، ٹریفک حادثہ جلال پور پیر والا اور اوچ شریف کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی شکار ہونے والی بدقسمت مسافر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

Comments